گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پچھلے سال ترسیلات زر میں ستائیس فیصد اضافہ ہوا۔ اسے مزید بڑھانا ہمارے لیے چیلنج ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نےکراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹرینڈ مثبت رہا،رواں سال ترسیلات زر میں دس سے گیارہ فیصد گروتھ ہوئی،کوشش ہے پچھلے سال جیسی رفتار برقرار رکھیں۔
انہوں نےمزیدکہا کیونکہ جب تک فارن ایکسچینج نہیں آئےگا ہم امپورٹ فنانسنگ نہیں کرسکیں گے، امپورٹ کے تسلسل اور ادائیگیوں کو برقرار رکھنے کیلئے ترسیلات زر کو بڑھانا ہے۔





















