آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے میں سنچری سنچری میکر سلمان آغا بیٹرز میں 14 ترقی کے بعد سولہویں نمبرپرآگئے۔ آل راؤنڈرز میں سلمان کو 7 درجہ ترقی کے بعد گیارہواں نمبر مل گیا۔
صائم ایوب 18 درجہ ترقی کے بعد 35 ویں نمبر پر آگئے۔ بابراعظم کی دو درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبرپرچلے گئے۔ فخرزمان کی5درجہ تنزلی،31ویں نمبرپر، محمد رضوان4 درجہ تنزلی کے بعد27ویں نمبرپرچلے گئے۔
ٹاپ ففٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے۔ شاہین آفریدی کا سولہواں نمبر ہے، ابرار احمد 18 درجہ ترقی کے بعد بیس ویں نمبرپرآگئے۔ حارث رؤف کو دو درجہ بہتری کے بعد 29 واں نمبر مل گیا۔





















