لاہور کی بنکنگ جرائم کورٹ نے اے ٹی ایم مشین سے جعل سازی سے پیسے نکلوانے والے گروہ کو جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنا دی۔
بینکنگ کورٹ کے جج طارق جاوید چوہدری نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ایف آئی اے لاہور نے دو ہزار تیرہ میں مقدمہ درج کیا تھا۔ مجرموں نے شہریوں کے اکاونٹ سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے لاکھوں روپے نکلوائے۔
عدالت نے مجرم مدثر غفور اور وقاص یاسین کو 7،7 سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرمہ مدیحہ غفور کو 16 سال قید کی سزا سنائی، مجرموں کو فیصلے کےبعد کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بھیجوا دیا گیا۔






















