بنگلہ دیش میں انتخابات قریب آتے ہی اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی، پرتشدد مظاہروں میں 14 سیاسی کرکن جاں بحق ہوگئے۔۔ سولہ ہزار سے زائد سیاسی کارکن گرفتار ہیں۔
خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے نگران حکومت کے قیام کے مطالبے کے حق میں حزب اختلاف نے 28 اکتوبر کو ملک گیراحتجاج کیا، جس کے بعد حکومت نے مظاہرین پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔ تین ہفتوں بعد بھی صورتحال قابو سے باہر ہے۔
دوسری جانب اگلے سال سات جنوری کو شیڈول انتخابات میں جماعت اسلامی کے لیے دروازے نہ کھل سکے۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کی جانب سے عائد پابندی برقرار رکھی، جماعت کے منشور کو 2013 میں خلاف آئین قرار دیا گیا تھا