پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اہم ترین اعزاز اپنے نام کر لیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق حارث رؤف پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے تیز ترین باؤلر بن گئے۔
Third-fastest Pakistan bowler to 5️⃣0️⃣ ODI wickets! 🙌@HarisRauf14 roars with his pace upfront 🔥#PAKvBAN | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/m32aPc7OxH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 6, 2023
حارث رؤف نے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں حارث رؤف نے 6 اوورز میں 19 رنز کے عوض 4 بنگلہ دیشی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
خیال رہے کہ حارث رؤف نے 27 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس فہرست میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی پہلے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 24 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی دوسرے نمبر پر موجود ہیں انہوں نے 25 میچز میں اپنے 50 شکار مکمل کئے تھے۔