الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا۔
ای سی پی ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی تضحیک سے بھی اجتناب کریں گی جبکہ اجتماعات، پولنگ اسٹیشن کے اطراف ہوائی فائرنگ، پٹاخوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے امیدوار الیکشن میں ایک کروڑ روپے تک اخراجات کر سکیں گے، صوبائی اسمبلی کے امیدوار 40 لاکھ روپے سے زائد اخراجات نہیں کرسکیں گے۔ مخالف امیدوار کو دستبردار ہونے کیلئے لالچ یا رشوت دینا جرم تصور ہوگا۔
نظریہ پاکستان، ملکی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف بات نہیں کی جاسکتی، سیاسی جماعتوں کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین کوٹہ پر عمل کرنا ہوگا۔ پولنگ کے دن تشدد کی ترغیب سے سختی سے اجتناب کیا جائے گا۔ پولنگ کے دن تشدد کی ترغیب سے سختی سے اجتناب کیا جائے گا۔