قلعہ کالروالہ کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی حیران کن واردات پیش آئی، نامعلوم چوروں نے رات کے وقت گلی میں کھڑی موٹرسائیکل چوری کرلی۔
اہلِ علاقہ کے مطابق اگلے روز وہی چوری شدہ موٹرسائیکل مقامی قبرستان میں درختوں کے اوپر رسیوں سے لٹکی ہوئی ملی۔واقعہ دیکھ کر مقامی شہریوں میں خوف و حیرت کی لہر دوڑ گئی، تاہم بعد میں اہلِ علاقہ نے درخت پر لٹکی موٹرسائیکل اتار لی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ شہری اس انوکھی چوری پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔





















