27 آئینی ترمیم پرسپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کا مؤقف بھی سامنے آ گیا۔
سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے مطابق آئینی عدالت میں تمام صوبوں اور وفاق کے ججزکی نمائندگی ہونی چاہیے، مجوزہ ترمیم میں ایگزیکٹومجسٹریٹ کو شامل کرنے پر تحفظات ہیں۔
سپریم کورٹ بار کے مطابق وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترمیم کا مسودہ ہم سے شیئر کرے، مسودہ دیکھ کر ہم اپنا نکتہ نظربتائیں گے۔



















