کراچی میں دو روزہ انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی بحالی اور پائیدارترقی میں بحری شعبے کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا ۔
انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس پاک بحریہ کے زیرِاہتمام اور وزارتِ بحری امورکے اشتراک سےمنعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرس میں پالیسی ساز، بحری اور صنعتی امور کے ماہرین اوربین الاقوامی تجزیہ کار شریک ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلیو اکانومی کے وسائل بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے۔۔ وزیر خزانہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کے فروغ اور علاقائی بحری تجارت کی اہمیت پر زور دیا۔ دو روزہ کانفرنس مختلف موضوعاتی نشستوں، ماہر پینلز اور پالیسی سے متعلق مباحثوں پر مشتمل ہے۔






















