سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کیلئے آئی تو پھینٹا بھی لگے گا، پی ٹی آئی اسلام آباد احتجاج کیلئے آئی توپابندی اور گورنر راج کا آپشن موجود ہے۔
سماء نیوز کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اس سال کچھ نہیں ہورہا، یہی سیاست رہی توبانی پی ٹی آئی کا کچھ نہیں ہوگا،مزید تکالیف ہوں گی،شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کسی گروپ کی حیثیت نہیں ہوگی، 9مئی میں شاہ محمود قریشی بے گناہ ہیں، عمرسرفرازچیمہ اورشبلی فراز اچھا آدمی سمجھتاہوں، عمر سرفراز چیمہ اور شبلی فرازکا ٹرائل ہوگا تو انہیں رہا ہو جانا چاہیے۔





















