اسموگ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ضلعی انتظامیہ کےمطابق پیر سے ہفتہ مارکیٹیں رات دس بجے بند ہوں گی،ریسٹورنٹ اور کیفے رات گیارہ بجے بند کرنا ہوں گے،اتوارکو مارکیٹیں دوپہر دو بجے سے رات دس بجے تک کھل سکیں گی۔
ریسٹورنٹ جمعہ،ہفتہ،اتوار رات 12 بجے تک کھل سکیں گے،ہوم ڈیلیوری کی رات 2 بجے تک کی اجازت ہو گی،میڈیکل سٹورز، تندور،دودھ کی دکانیں، اسپتال،لیبارٹریز، پٹرول پمپ اور پنکچرزشاپس کو استثنی ہوگا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے اوقات کار پر پابندی لازم، خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی۔






















