قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نےکہا فلسطینی اتھارٹی کو فلسطینیوں کی واحد نمائندہ بننا چاہیے، غزہ اور مغربی کنارے کےلیےمشترکہ حکومت ناگزیر ہے ۔
قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نےسی این این کو انٹرویو میں کہا دو ریاستی حل کے سوا کوئی متبادل نہیں،فلسطینی گروہوں میں عبوری ٹیکنوکریٹک کمیٹی پرمشاورت جاری ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ امن معاہدے پر 10 اکتوبر کو دستخط ہونے کے بعد سے اب تک 194 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکی ہے،اسرائیلی تازہ حملوں میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا۔
حماس نے مزید تین یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں،حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اسرائیل کو غزہ جنگ بندی پر برقرار رہنے کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہا ہے۔





















