ریاست مخالف ٹویٹ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خولہ چوہدری کو راولپنڈی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ڈیوٹی جج نے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان نے ملزمہ کو ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمہ کے 5 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ڈیوٹی جج عبد الستارنے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کردی۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔






















