کراچی میں ڈمپرز اورٹینکرز ایک بار پھر موت بانٹنے لگے۔
شہرقائد میں 24 گھنٹوں کے دوران تیزرفتار ٹرک اور ڈمپرز نے 5 زندگیاں نگل لیں ۔ ملیر کینٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سرکاری افسر ایوب جاں بحق ہوگئے۔ محمد ایوب کراچی ایئرپورٹ پر تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور کو گرفتارکر کے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 11 برس کی سحرجاں بحق ہوئی،بچی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادُھرماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار طالبعلم کو روند ڈالا،ایک طالبعلم جاں دوسرا زخمی ہوا۔
قائد آباد پر آئل ٹینکر کی ٹکر نے عمران نامی نوجوان کی جان لے لی۔ تین ہٹی مزار کے قریب تیز رفتار ٹرک نے بائیک کو کچل ڈالا ۔ رات گئے تین ہٹی کے قریب تیزرفتارٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل دیا،35 برس کا حماد جاں بحق اورامین نامی شخص زخمی ہوا۔



















