پنجاب حکومت نےقبضہ مافیا،دھوکہ اورجعلسازوں کیخلاف سخت سزاوں کےقوانین تیارکرلیے۔
پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی آرڈیننس وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کو ارسال کردیا گیا ،جس کے بعد اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔
آرڈیننس کےمطابق غیرقانونی قبضہ،جعلسازی،دھوکہ یا زبردستی جائیداد ہتھیانے پر پانچ سے دس سال قید کی سزا ہوگی،جائیداد پرغیرقانونی قبضہ دلانےیافروخت میں معاونت پرایک سے تین سال قید اوردس لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
کمپنی،سوسائٹی یا ادارےکی جانب سےجرم ثابت ہونے پرذمہ دار افسران بھی سزا کے مستحق ہوں گے۔جائیداد کے مالک کو شکایت براہِ راست متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے پاس جمع کرانی ہوگی،جھوٹی یابدنیتی پرمبنی شکایت پرایک سے پانچ سال قید اورجائیداد کی ویلیو کے پچیس فیصد تک جرمانہ ہوگا۔



















