یوٹیوبرسعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ پرموشن کیس میں ضمانت کی درخواست دائرکر دی۔
درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ درخواست گزارکو بیرون ملک جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتارکیا۔این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کرطلب نہیں کیا۔درخواست جسمانی ریمانڈ پرکئی روزتک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔درخواست گزارجوئے ایپ کی پرموشن میں ملوث نہیں ہے۔درخواست کی فیملی کو بھی کیس میں ملوث کردیا گیا ہے۔درخواست گزارکےہمراہی ملزم سبحان شریف اوراسد ندیم کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ درخواست گزار نےاستدعا کی کہ عدالت ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔





















