پاکستان اور افغانستان کے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کے بعد آج سٹاک مارکیٹ میں شدید تاریخ کی چوتھی سب سے بڑی تیزی دیکھنے میں آئی ، 100 انڈیکس چار نفسیاتی حدیں عبور کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 4898 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا، 100 انڈیکس 5461 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 62 ہزار 194 پوائنٹس کی حد تک ٹریڈ ہوا۔
سٹاک ایکسچینج میں 486 کمپنیوں میں سے 372 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 77 کمپنیوں کے شیئرزمیں کمی ہوئی۔سٹاک ایکسچینج میں 94 کروڑ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 41 ارب 99 کروڑ روپے رہا۔



















