کوہستان کرپشن اسکینڈل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نیب نے گرفتار خاتون ملزمہ کی نشاندہی پر ایبٹ آباد کے گھر سے بیس کڑور روپے برآمد کر لیے ۔
خیبرپختونخوا کے سرکاری اکاوئنٹ میں 36 ارب روپے سے زائد کرپشن کے کیس میں نیب ٹیم نے ایبٹ آباد میں کارروائی کی ، اسکینڈل میں گرفتارخاتون ملزمہ کی نشاندہی پر گھر سے 20 کڑور روپے برامد کر لیے گئے۔ رقم پینٹ کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔ خاتون ملزمہ کوہستان اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصراقبال کی اہلیہ ہیں ۔ نیب نے کارروائی گرفتار خاتون ملزمہ کی نشاندہی پرکی۔نیب نے محکمہ سی اینڈ ڈبیلو کے ملازم مرکزی ملزم قیصر اقبال اور ان کی اہلیہ کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا تھا۔دونوں میاں بیوی اس وقت عدالت سے جسمانی رینمانڈ پرنیب کی تحویل میں ہیں۔






















