ورلڈکپ کے فائنل میچ میں ایک نوجوان فین ویرات کوہلی سے ملنے کیلئے کھیل کے دوران پچ پر بھاگتا ہوا پہنچ گیا لیکن اس نے جو شرٹ پہن رکھی تھی توہ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور اب شخص کے بارے میں سوشل میڈیا دعویٰ کیا جارہاہے کہ اس کا تعلق آسٹریلیا سے ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں دعویٰ کیا جارہاہے کہ اس نوجوان کا نام ' جان'(John)ہے اور اس کا تعلق آسٹریلیاسے ہے ۔رپورٹس ہیں دوران کھیل گراونڈمیں داخل ہونے والے تماشائی کو حراست میں لیا گیا تاہم بعدازاں اسے جانے دیا گیا ۔اس تماشائی نے تمام سیکیورٹی کے حصار توڑتے ہوئے پچ پر جا کر ویرات کوہلی کو گلے لگایا، اس موقع پر بھارتی بیٹمیسن کافی پریشان دکھائی دیئے ۔
اسٹیڈیم میں داخل ھونے والا ہیرو اس کا نام
— Sanam Jamali🇵🇰 (@sana_J2) November 19, 2023
Jhon
ھے اس کا تعلق آسٹریلیا سے ھے آسٹریلیا آج کا میچ جیت کر خوش کرے گا اور اس آسٹریلوی نوجوان نے فلسطین کے حق میں کھڑا ھو کر دل جیت لیے
🇵🇸 🇦🇺 pic.twitter.com/iBiifpSjSD
ورلڈکپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت کی پوری ٹیم 240 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تاہم ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم بھی مشکلات کا شکار ہے اور محض 51 رنز پر تین وکٹیں گنوا چکی ہے ۔
🚨 A child having Palestine flag on his shirt and motto "stop bombing palestine" breached the field to meet Virat Kohli !#INDvsAUSfinal pic.twitter.com/Xe7xJhoVsu
— Haroon 🏏🌠 (@Haroon_HMM) November 19, 2023