صوبائی وزیرجامعات وبورڈزاسماعیل راہونےکراچی میٹرک بورڈکےنتائج میں نمبرزجاری نہ کرنےکانوٹس لےلیا۔
نویں جماعت2025کےنتائج میں نمبرز اورگریڈزظاہرنہ کرنےپرچیئرمین بورڈ سےوضاحت طلب کرلی گئی، وزیر جامعات اسماعیل راہو نے چیئرمین بورڈ کوتین روزمیں تحریری جواب جمع کرانےکاحکم دیدیا۔
وزیرجامعات اسماعیل راہو کاکہنا ہےکہ نمبرز اور گریڈ ظاہرنہ کرنا طلبہ اوروالدین کیلئے بےچینی کا باعث بنا،میٹرک بورڈ نےصرف کامیاب طلبہ کےرول نمبرزجاری کیے،طلبہ کے تفصیلی نمبرز اور گریڈزشامل نہیں کیےگئےتھے، وزیرجامعات نے کنٹرولر امتحانات اور آئی ٹی انچارج سے3روزمیں رپورٹ طلب کرلی۔



















