پاکستان اور امریکا کے درمیان نئے ٹیرف تجارتی معاہدے کے بعد خام تیل کی درآمد شروع ہوگئی۔
پاکستان میں پہلی باربرینٹ اورعرب کروڈ سے ہٹ کر امریکی ڈبلیوٹی آئی خام تیل درآمد شروع ہوگئی۔ ملکی تاریخ میں خام تیل کا سب سے بڑا بحری جہاز پاکستانی بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگیا۔
امریکی خام تیل کا کارگو بحری جہاز ایم ٹی پیگاسس سنرجیکو کے آئل ٹرمینل پر لنگراندازہوا، آئل کمپنی کے مطابق کروڈآئل کا جہاز حب بلوچستان میں سنرجیکو کے پی ایس ایم آئل ٹرمینل پر برتھ ہوا، سنرجیکو نے ملک میں پہلی بار10لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل درآمد کیاہے۔
سنرجیکو امریکہ سے خام تیل درآمد کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی بن گئی۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان نئے ٹیرف تجارتی معاہدے کے تحت نومبر اور جنوری میں 10،10 لاکھ بیرل خام تیل کے2 مزید جہازوں کی آمد متوقع ہے۔




















