ملکی زرمبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کمی دیکھی گئی، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 282 روپے پر آ گئی۔




















