بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہ ہونے اور مقدمات مقرر نہ کرنے کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا 9 اپریل 2022 کے بعد سے عدلیہ کو یرغمال بنا لیا گیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ یا چھوٹا حوالدار بھی عدالت کا حکم نہیں مانتا۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ کور کمانڈر پشاور ذاتی حیثیت میں مبارکباد دینے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آئے تھے، اُن سے غیر رسمی گفتگو ہوئی۔ ہمارا موقف جو یہاں باہر دے رہے ہیں وہی وہاں بھی دیتے ہیں۔






















