پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر کو آج دو بجے تک استعفیٰ دینے کی مہلت ختم ہوگئی۔
آزادکشمیر میں سیاسی دھند نہ چھٹ سکی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے استعفیٰ نہیں دیا۔ پیپلزپارٹی کے پاس 36 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ جن کے پاس نمبر پورے ہیں وہ تحریک عدم اعتماد لائیں۔ اکیلا آیا تھا اب میرے ساتھ دوست ہیں۔ جب تک اختیار ہے کام کرتا رہوں گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے وفد کے ساتھ ملاقات کی جس کے بعد پیپلز پارٹی نے میڈیا سے گفتگو میں آزاد کشمیر حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ آزاد کشمیر حکومت بحران کا سبب بن گئی ہے، انوارالحق حکومت نے معاملات کو اتنا خراب کیا کہ وفاق کو مداخلت کرنا پڑی ، مسلم لیگ کے اس فیصلے کو پیپلز پارٹی نے مانا ہے، وزیر اعظم بیرون ملک ہیں ان سے مشاورت کرکے باقی فیصلے کریں گے ۔





















