بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 5 کیسز میں ضمانت قبل ازگرفتاری میں 25 نومبر تک توسیع کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف پانچ کیسزکی سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا نےکیسز کی سماعت کی،عدالت نےمتعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا،ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے۔
عدالت کوبتایا گیاکہ اڈیالہ جیل حکام نےشوکازنوٹس کاجواب نہیں دیا،بعدازاں دونوں کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 25 نومبرتک توسیع کر دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کےخلاف نومئی واقعات،اقدام قتل،جعلی رسیدوں سمیت دیگرمقدمات میں بشریٰ بی بی کےخلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کرانے پر مقدمہ درج ہے۔






















