نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر ریویو فیصلہ پر ترجمان پاور ڈویژن نے وضاحت کی ہے کہ بعض حلقے نیپرا فیصلے پر گمراہ کن تاثر پھیلا رہے ہیں،یہ فیصلہ کراچی صارفین کے خلاف نہیں بلکہ حق میں ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کاکہنا ہے کہ نیپرا ریویو کا فیصلہ انتظامی اصلاحات سے متعلق ہے،اخراجات میں کمی کے الیکٹرک صارفین کیلئےمثبت اقدام ثابت ہوگی،کراچی کےصارفین کوسبسڈی بدستور ملتی رہے گی، سبسڈی کو کے الیکٹرک کےمنافع کا حصہ بننےسے روکادیاگیا ہے،فیصلے سے غیرموصول واجبات اب بلوں میں شامل نہیں کئےجاسکیں گے۔
ترجمان پاور ڈویژن کامزیدکہنا تھا کےالیکٹرک کےمنافع کو جائزحدمیں رکھنےکافیصلہ کیا گیا،کمپنی کا منافع اب ڈالر کےبجائے روپے سےمنسلک ہوگا،منافع کی شرح بھی 24 سے 30 فیصد تک کم کی گئی ہے،نیپرا نے نقصانات کی شرح کم کر کےبھی عوامی مفاد کا تحفظ کیا،اب بند پاور پلانٹس کے اخراجات صارفین سےنہیں ڈالےجاسکیں گے،نیپرا کا فیصلہ ریگولیٹری نظام کی مضبوطی کی سمت اہم قدم ہے،یہ ٹیکس دہندگان پر بوجھ میں کمی کا باعث بنے گا،کے الیکٹرک اور سرکاری ڈسکوز میں توازن پیدا کرے گا۔



















