وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ ہمیں اپنی سیکیورٹی فورسزپر پورا یقین ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے بارے میں دنیا بات کر رہی ہے ۔ سعودی عرب سے مختلف امور پر بات چیت ہوگی، آج بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی۔
عطاء اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پیڈل کو عوام میں پرموٹ کرنے کے حوالے سے کام کررہے ہیں، کرکٹ میں ہاتھ نہ ملانے کی ریت چلی یہ ایک چھوٹا پن ہے، ہمارے ملک کو اللہ تعالیٰ نے بہترین کھلاڑی دیئے ہیں، ہماری 68 فیصد آبادی تیس سال سے کم ہے، ہمارے لئے ضروری ہے کہ ان کی انرجی کو مثبت استعمال کریں۔






















