پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کےلیے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے بغیر نمبر پورے کرلیے۔
آزاد کشمیر کے وزرا فہیم اختر ربانی، محمد عاصم شریف، چوہدری محمد اکبر اور عبدالماجد خان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت ہوگئے۔ آزاد کشمیر کے وزرا نے فریال تالپور سے ملاقات کے بعد شمولیت اختیار کی۔
آزاد کشمیر کے وزیر اعلیٰ تعلیم ظفر اقبال ملک، چوہدری یاسرسلطان، سردارمحمد حسین، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری ارشد حسین اور چوہدری رشید بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 اراکین کی حمایت درکار ہو گی جبکہ آئین ساز اسمبلی میں اس وقت پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 17 ہے۔ مسلم لیگ ن اس وقت 9 ممبران اسمبلی کے ساتھ ایوان میں موجود ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کی تعداد 4 ہے۔ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی ایک ایک رکن کے ساتھ ایوان میں موجود ہیں جبکہ فارورڈ بلاک میں 20 ارکان اسمبلی شامل ہیں۔






















