ترکیہ کےشہر استنبول میں پاک افغان مذاکرات آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے،وفود نے گزشتہ روز بارہ گھنٹے تک مذاکرات کیے،مذاکرات میں مانیٹرنگ میکنزم بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کےخلاف افغانستان سےدہشتگردی روکنے پر ہی توجہ رہےگی،قابل تصدیق میکنزم کو وسعت بھی دی جا سکتی ہے،فی الوقت طالبان رجیم اپنے ڈوزئیرز کو حتمی شکل دے رہی ہے۔
سفارتی ذرائع کےمطابق پاکستان کے پاس ان کی جانب سےکوئی تجاویز نہیں آئیں،حتمی ڈوزئیرز کا تبادلہ آخری روز ہوگا،میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔



















