امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی ہے لیکن یہ جلد حل ہوگا،پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین انسان ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کہا پاکستان اور افغانستان دونوں کو جانتا ہوں،وہ معاملہ جلد حل کر لیں گے،مجھے کوئی شک نہیں کہ ہم اسے جلد از جلد حل کر لیں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ مسئلہ کچھ دن قبل شروع ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ کرسکتا ہوں، میں پاک افغان مسئلہ اچھے طریقے سے حل کروں گا، لیکن فی الحال مجھے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔
امریکی صدرکا کہنا ہےکہ ملائیشیا مبصرین تعینات کرےگا،کمبوڈیااورملائیشیا کیساتھ تجارتی معاہدوں کااعلان کرنےکا ارادہ رکھتے ہیں،تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کی لڑائی کو روکا،دونوں فریق تمام لڑائیاں ختم کرنے پر راضی ہیں، 18 کمبوڈیا جنگی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
اس سے قبل امریکی صدر نے آرمی چیف عاصم منیر کو 'فیورٹ فیلڈ مارشل' قرار دے دیا تھا۔





















