سونے کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ تو سب دیکھ رہے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ خالص سونا پہچاننا کتنا مشکل ہے؟
ایک تولےکےسونے کے دو سیٹ،ایک کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار روپے سے زائد اور دوسرے کی 3 سے ساڑھے 3 لاکھ روپے ہے،وزن ایک، مگر قیمت میں اتنا فرق کیوں؟ آئیے آپ کو سمجھاتے ہیں۔
آج کل سوناصرف زیورنہیں،بلکہ سرمایہ بھی سمجھاجاتا ہے،مگراس کی خریداری دھوکےکا باعث بن سکتی ہے،کیونکہ بہت سے لوگ سونے کی پرکھ نہیں جانتےاور نتیجہ یہ نکلتا ہےکہ کم کیرٹ کا سونا خالص کے دام میں خرید لیتے ہیں۔
سناروں کےمطابق 18 اور 22 کیرٹ کے سونےمیں فرق سمجھنا عام آدمی کے بس کی بات نہیں،ماہرین کے مطابق سونا بیچتےوقت 20 سے 30 فیصد کٹوتی عام ہے،کیونکہ زیور پگھلانے اوردوبارہ بنانےمیں کچھ سونا ضائع ہوجاتا ہےاوراگر آپ سوناخریدنےجارہےہیں،تو صرف چمک نہیں،کیرٹ، قیمت،رسید اورکٹوتی کی جانچ بھی ضروری ہےجبکہ سونے کی قیمت جب نیچے ہو،تب خریدنا بہتر اور جب بڑھ جائے تو فروخت کرکے منافع لیا جا سکتا ہے۔




















