پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ویلیوایشن کے دوران اہم اور نئی تجاویز سامنے آئی ہیں، لیگ سے منسلک مالی امور میں اب ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں لین دین پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نئی فرنچائزز کے مالکانہ حقوق بھی پاکستانی روپے میں دیے جائیں گے جبکہ موجودہ فرنچائزز کے لیے کنٹریکٹ رینیول کا ڈرافٹ ایک ہفتے کے اندر تیار کر کے متعلقہ ٹیموں کو بھیج دیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا کہ اگر کوئی فرنچائز رینیول کنٹریکٹ قبول نہ کرے تو اسے اوپن بڈنگ پراسس میں شامل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل میں شامل چھ فرنچائزز کے موجودہ معاہدے دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں۔






















