ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی ذرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس دوران صدر زرداری نے بھی چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی ۔
نئے وزیر اعظم آزاد کشمیرکیلئے چوہدری یاسین ، چوہدری یعقوب ، چوہدری لطیف اکبر کے نام زیرغور ہیں ۔
سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سردار جاوید ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہی ہے ۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ن لیگ وفاق میں ہے تو آزاد کشمیر میں کابینہ میں شمولیت پر اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔
ذرائع پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد لانے کیلئے نمبر پوری ہوگئی ہے



















