گوجرانوالہ اورکمالیہ کےٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ میں نوکھر کے قریب ٹرک اورکیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے،ریسکیو ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کردیا ہے۔
ریسکیو کےمطابق حادثےکا شکاروین میں ایک ہی خاندان کےنوافراد سوار تھے،جوضروری کام سےکسی رشتہ دارکےگھر جارہےتھے،عینی شاہدین کےمطابق حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا،جس کے فورا بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
دوسری جانب موٹروے ایم 3 پرسبزی سےبھری گاڑی مسافر وین سے ٹکراگئی،حادثےمیں بچےسمیت 3 خواتین موقع پرجاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹوبہ ریفرکردیا گیا،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،زائرین داتا دربارحاضری کے بعد ملتان واپس جا رہے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ اورکمالیہ کےٹریفک حادثات میں نو افراد کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ کااظہار کیا ہے۔






















