این سی سی آئی اے نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نےسوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو نازیبا مواد پر بلیک میل کیا، گرفتار ملزم کی شناخت دانیال خان کے نام سے ہوئی، چھاپے کے دوران ملزم کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا، مزید انکشافات اور شواہد کے حصول کیلئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔



















