خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو دن کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر یوسف کریم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ضلع بھر میں 25 اور 26 اکتوبر کو صبح 5 بجے سے شام7 بجے تک کرفیو نافذ رہیگا۔
اعلامیے کے مطابق تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی، صرف سیکیورٹی فورسزکونقل وحرکت کی اجازت ہوگی۔






















