انسداددہشتگردی عدالت نے مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کے خلاف نیب آفس حملہ کا مقدمہ خارج کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ اخراج کی پولیس رپورٹ محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے منظور کرلی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف نیب آفس پر پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔
واضح رہے کہ پولیس نے ملزمان کے خلاف 2020ء میں تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سمیت دیگر نامزد ہیں۔
مقدمے میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ملزمان نے مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر پولیس پر پتھراؤ کیا تھا ۔ نیب نے رائیونڈ اراضی کیس میں مریم نواز کو طلب کر رکھا تھا۔






















