محکمہ داخلہ پنجاب نے غیر قانونی اسلحہ کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 28 ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے ہیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جعلی ڈیلرزکی دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ قانونی کارروائی کا آغاز ہو گیاہے ، پنجاب میں 511 اسلحہ ڈیلرز نے لائسنس کی توثیق کیلئے درخواست دی، مکمل سکروٹنی کے بعد 393 اسلحہ ڈیلرز کے لائسنس کی تصدیق کر دی گئی اور گرین سرٹیفکیٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ۔محکمہ داخلہ میں90اسلحہ ڈیلرز کے کاغذات کی اسکروٹنی جاری ہے ۔



















