محکمہ موسمیات کے ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے سمندری طوفان کے حوالے سے دوسرا الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ڈپریشن موجود ہے، سسٹم نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی سمت میں سست رفتاری سےپیش قدمی کی۔
اعلامیے کے مطابق یہ سسٹم کراچی سے تقریباً 1690 کلومیٹرجنوب مشرق میں واقع ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں سسٹم شمال مشرق کی جانب بڑھنےکاامکان ہے، فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں۔





















