اضافی بجلی کے استعمال کیلئے صارفین کو راغب کرنے کےلیے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل المدتی ریلیف پیکج کی تیاری جاری ہیں۔ پاور ڈویژن ریلیف پیکج منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کرے گی ۔ وزیراعظم آئندہ چند روز میں ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق زرعی، صنعتی صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 23 روپے50 پیسے تک مقرر کیے جانے کا امکان ہے، پاور ڈویژن نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے تین سال کا ریلیف پیکج تیار کر لیا۔
اضافی بجلی کے استعمال پر نرخ 22 روپے تا 23 روپے50 پیسے فی یونٹ تک مقرر ہونگے، اس وقت زرعی صارفین 38 روپے اور صنعتی صارفین 34 روپے فی یونٹ قیمت ادا کر رہے ہیں۔





















