افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت مختلف علاقوں میں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خبرایجنسی کے مطابق افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش اور اس کی گہرائی 244 کلومیٹر تھی۔
قبل ازیں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے
اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






















