دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی جس نے ایک ون ڈے میچ میں تمام 50 اوورز اسپنرز سے کرائے۔
یہ تاریخی کارنامہ بنگلادیش کے خلاف میرپور میں کھیلی گئی تین میچز کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں انجام دیا گیا۔
مزید پڑھیں: محمد رضوان کو ون ڈے کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجوہات سامنے آگئیں
ویسٹ انڈیز نے میچ میں پانچ اسپنرز عقیل حسین، روسٹن چیز، کھارے پیئر، گداکیش موتی اور ایلیک اتھانازی کو بولنگ کے لیے استعمال کیا جنہوں نے مل کر پورے 50 اوورز مکمل کیے۔
اس سے قبل سری لنکا نے 1996 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف، 1998 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اور 2004 میں آسٹریلیا کے خلاف 44 اوورز اسپنرز سے کرائے تھے لیکن 50 اوورز کا یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز نے پہلی بار قائم کیا۔






















