ایشین یوتھ گیمز کے کبڈی مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 26-81 کے واضح مارجن سے شکست دے دی۔
بھارتی ٹیم نے پہلے ہاف میں 38 پوائنٹس اور دوسرے ہاف میں 43 پوائنٹس سکور کیے، جبکہ پاکستانی ٹیم پہلے ہاف میں 12 اور دوسرے ہاف میں 14 پوائنٹس ہی اسکور کر سکی۔
میچ کے آغاز پر بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان گل شیر علی سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا ۔پاکستانی کپتان گل شیر علی نے ہاتھ بڑھایالیکن بھارتی کپتان نے انہیں نظرانداز کر دیا۔






















