پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں عاقب جاوید، اسد شفیق، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے نئے کپتان کے انتخاب پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا ون ڈے ٹیم کی قیادت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق کپتان کے نام کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دیں گے۔
یاد رہے کہ محمد رضوان کو گزشتہ سال 27 اکتوبر کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔






















