میرپورخاص: ریلوے کالونی میں نوجوان لڑکی نہا کے قتل کی گتھی سلجھ گئی، پولیس کے مطابق لڑکی کے سگے ماں باپ ہی اس کے قاتل نکلے۔
تحقیقات کے دوران ملزمان نے اعترافِ جرم کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نہا پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی مگر والد راضی نہیں تھے۔
پولیس کے مطابق والد نے بیٹی کے منہ پر تکیہ رکھ کر اس کا گلا گھونٹ دیا، جب کہ واقعہ چھپانے کے لیے گھر والوں نے خودکشی کا ڈرامہ رچایا۔
پولیس نے والدین کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔




















