آئی سی سی نے بنا تصدیق افغانستان کی طرف سے کرکٹرز کی ہلاکتوں کے دعوے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیا ۔ آئی سی سی نے افغان کرکٹ بورڈ کے دعوے پر ردعمل کا اظہار کیا کہ فضائی حملے میں افغان کرکٹرز مارے گئے جو دوستانہ میچ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے۔
پاکستان نے آئی سی سی کی جانب سے افغان کرکٹرز کی ہلاکتوں سے متعلق دعویٰ مسترد کرتے ہوئےغیر مصدقہ اور جانبدرانہ بیان بازی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کسی بھی آزاد ذریعے سے تصدیق کیے بغیر بے بنیاد الزام لگایا گیا۔
عطا تارڑ نے کہا آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے فوراً سوشل میڈیا پر دعوے کی حمایت کی جس نے معاملے میں سیاسی ایجنڈا واضح کردیا ۔ خبردار کیا کہ کھیل کو دہشتگردی اور سیاسی جھگڑوں میں الجھانا کرکٹ کے وقار کیلئے نقصان دہ ہوگا۔
آئی سی سی نے تین افغان کرکٹرز کی ہلاکت کو ’ایئر اسٹرائیک‘ قرار دیا لیکن پاکستان کا کہنا ہے کہ اس دعوے کی کوئی آزاد تصدیق نہیں ہوئی۔ پاکستان نے آئی سی سی کی جانب سے غیر مصدقہ اور جانبدارانہ بیان بازی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔






















