عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی دیکھی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہوکر477862 روپے پرآگیا،دس گرام سونے کی قیمت 1801 روپے کم ہوکر 409689 روپے ہوگئی۔
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 65 روپےکم ہوکر 7849 روپےپرآگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 21 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4555 ڈالر پرآگیا۔





















