سموگ مانیٹرنگ سینٹر نے ایڈوائرزی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے باعث اتوار کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) اوسطاً 195 سے 210 کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ رات 12 بجے سے صبح 4 بجے تک یہ شرح 245 تک پہنچ سکتی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں صورتحال کے پیش نظر سموگ سے بچاؤ کے اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ لاہور میں اتوار کو ماحولیاتی تحفظ فورس، پولیس اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر اینٹی سموگ آپریشن کریں گی۔
انتظامیہ کے مطابق زیادہ فضائی آلودگی والے علاقوں میں اینٹی سموگ گنز استعمال کی جائیں گی جبکہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔ موٹرسائیکل اور گاڑی والے شہری اتوار کو گھر پر رہیں۔
سموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق اتوار کو ہوا کی رفتار 1 سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہے گی ۔



















