ورلڈ کپ 2023 کا فائنل کل کھیلا جائے گا، جس میں انڈیا اور آسٹریلیاکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،اس سلسلے میں بھارتی ٹیم کےکپتان روہت شرما نےتمام کھلاڑیوں کو وارننگ دیدی۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے ساتھی کھلاڑیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پچھلے میچ میں جو کچھ کیا ، فائنل میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، ایسے میں اگر ایک بھی غلطی ہوئی تو پوری محنت رائیگاں چلی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پرسکون ہوکر کھیلنا ہوگا۔ مخالف ٹیم کی کمزوری پر دھیان دینا ہوگا ۔ 20 سال پہلے کیا ہوا، اب اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ روہت کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اس نے لگاتار 10 میچ جیتے ہیں، یہ ٹیم کل 19 نومبر بروز اتوار کو فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف اترے گی۔