پاک فوج نے مہمند کے سرحدی علاقے میں خوارجین کی دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 45 سے 50 خوارج مارے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 15 اور 16 اکتوبر کی درمیانی شب خوارجین کی ایک تشکیل کی مہمند میں داخلے کی مصدقہ اطلاعات پر پاک فوج نے فوری اور بھرپور کارروائی کی۔کارروائی کے دوران خوارجین کی دراندازی کی ایک اور ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردی پھیلانا تھا ، تاہم پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے ان کے عزائم ناکام بنا دیے گئے۔



















